Description

Pak vs bangladesh Asia world cup 2023

 بدھ کو لاہور قذافی اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے سپر 4 کے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 24ویں اوور کے اختتام پر پاکستان کا سکور 105/2 ہے۔  پاکستان 194 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہا ہے ۔پاک بمقابلہ بنگلادیش کپ: امام-رضوان جوڑی نے تعاقب جاری رکھتے ہوئے گرین شرٹس کو 100 سے اوپر لے لیا پاکستان کی اننگز   پاکستان کا تعاقب 16 ویں اوور تک جاری رہا لیکن فخر زمان اور بابر اعظم کے بغیر، جو ایک آن پوائنٹ تسکین احمد کے ہاتھوں غیر رسمی طور پر بولڈ ہو گئے۔  لیکن گرین شرٹس ابھی تک تعاقب میں ٹریک پر ہیں، امام الحق اچھی طرح سے سیٹل ہیں اور رضوان احمد ان کی جگہ کپتان ہیں۔  کیا پاکستان ایسی گیند کے ساتھ تعاقب کو برقرار رکھ سکے گا جو رات ڈھلنے کے ساتھ ساتھ زیادہ ٹرن کرتی ہے؟  اوور 16-20  تسکین نے بابر کو ایک ڈیلیوری سے ہٹا دیا جو کم رہی۔  قذافی سٹیڈیم کے ناہموار باؤنس نے دنیا کے نمبر ایک بلے باز کے لیے یہ کر دکھایا۔  رضوان بیٹنگ کے لیے اترے کے طور پر پیسر کی ج...

یہ بادشاہ ھے

‏۔"" "" "" "" "" "" "" "" "" "" ایک بادشاہ راستہ بھٹک کر کسی ویرانے میں پہنچ گیا۔ وہاں جھونپڑی تھی اس جھونپڑی میں رہنے والے شخص نے بادشاہ کی بڑی خدمت کی۔ وہ غریب جانتا بھی نہیں تھا کہ یہ بادشاہ ہے، مسافر سمجھ کر خدمت کی۔ بادشاہ بہت خوش ہوا۔ جب جانے لگا تو اس نے اپنی انگلی سے انگوٹھی اتاری اور کہا تم مجھے نہیں جانتے ہو کہ میں بادشاہ ہوں۔ یہ انگوٹھی اپنے پاس رکھو، جب کبھی کوئی ضرورت پیش ہو ہمارے محل میں آ جانا، دروازے پر جو دربان ہو گا اسے یہ انگوٹھی دکھا دینا۔ ہم کسی بھی حالت میں ہوں گے وہ ہم سے ملاقات کرا دے گا۔ بادشاہ چلا گیا۔ کچھ دن کے بعد اس کو کوئی ضرورت پیش آئی۔ تو وہ دیہاتی بڑے میاں محل کے دروازے پر پہنچے۔ کہا بادشاہ سے ملنا ہے۔ دربان نے اوپر سے نیچے تک دیکھا کہ اس کی کیا اوقات ہے بادشاہ سے ملنے کی، کہنے لگا نہیں مل سکتے۔ مفلس و قلاش آدمی ہے۔ اس دیہاتی شخص نے پھر وہ انگوٹھی دکھائی۔ اب جو دربان نے دیکھا تو آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔ یہ بادشاہ کی مہر لگانے والی انگوٹھی آپ کے پاس؟ بادشاہ کا حکم تھا کہ یہ انگوٹھی جو لے کر آئے گا ہم جس حالت میں ہوں اُسے ہمارے پاس پہنچا دیا جائے۔ چنانچہ دربان اسے ساتھ لے کر بادشاہ کے خاص کمرے تک گیا۔ دروازہ کھلا ہوا تھا، اندر داخل ہوئے۔ اب یہ جو شخص وہاں چل کر آیا تھا، اس کی نظر پڑی کہ بادشاہ نماز میں مشغول ہے۔ پھر اس نے دعا کے لئے اپنے ہاتھ اٹھائے، اس کی نظر پڑی تو وہ وہیں سے واپس ہو گیا اور محل کے باہر جانے لگا۔ دربان نےکہا مل تو لو، کہا اب نہیں ملنا ہے، کام ہو گیا ۔ اب واپس جانا ہے تھوڑی دور چلا گیا۔ جب بادشاہ فارغ ہو گیا، دربان نے کہا ایسا ایسا آدمی آیا تھا۔ یہاں تک آیا پھر واپس جانے لگا۔ بادشاہ نے کہا فوراً لے کر آؤ وہ ہمارا محسن ہے۔ واپس لایا گیا، بادشاہ نے کہا، آئے ہو تو ملے ہوتے، ایسے کیسے چلے گئے؟ اس نےکہا کہ بادشاہ سلامت ! اصل بات یہ ہے کہ آپ نے کہا تھا کہ کوئی ضرورت پیش آئے تو آ جانا، ہم ضرورت پوری کر دیں گے۔ مجھے ضرورت پیش آئی تھی، میں آیا اور آ کر دیکھا کہ آپ بھی کسی سے مانگ رہے ہیں۔ تو میرے دل میں خیال آیا کہ بادشاہ جس سے مانگ رہا ہے کیوں نہ میں بھی اسی سے مانگ لوں۔ یہ ہے وہ چیز کہ ہمیں جب کبھی کوئی ضرورت ہو بڑی ہو یا چھوٹی ٬ اس کا سوال صرف اللہ پاک سے کیا جائے کہ وہی ایک در ہے جہاں مانگی ہوئی مراد ملتی ہے۔

Comments